بدھ‬‮   26   مارچ‬‮   2025
 
 

بھارت میں تحقیقاتی ادارے ”ای ڈی اور سی بی آئی‘‘ محض مودی کی کٹھ پتلیاں بن کر رہ گئے ہیں، کے ٹی راما رائو

       
مناظر: 238 | 15 Apr 2023  

 

حیدر آباد (نیوز ڈیسک)بھارت راشٹرا سمیتی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما رائو نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن بھارت میں محض کٹھ پتلیاں بن کر رہ گئی ہیں۔
کے ٹی راما رائونے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرپشن کے بارے میں بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں جوکہ بہت آسان ہیں۔لیکن جب کرناٹک اور اڈانی اسکینڈل میں بی جے پی حکومت کے کمیشن اور ملوث ہونے کی بات آتی ہے، تو انسداد بدعنوانی کے بارے میں بھاشن اور قواعد ان پرلاگو نہیں ہوتے ۔بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ایک انٹرویو میں الزام لگایا تھا کہ آر ایس ایس رہنما رام مادھو نے ایک فائل کو کلیئر کرنے کے لیے لابنگ کی کوشش کی جس میں 300کروڑ روپے کی کک بیک شامل تھی۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے بی جے پی کے لیڈروں کو نشانہ بنایا جنہوں نے تلنگانہ ایس ایس سی پیپر لیک کیس میں ایک ملزم کو ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مبارکباد دی تھی۔بی آر ایس لیڈر نے بی جے پی لیڈروں کی ایک تصویر پوسٹ کی جو اس کیس میں ملزم نمبر دو کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن بندی سنجے کمار کو مقدمے میں ملزم نمبر ایک کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور وہ بھی ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔بی آر ایس لیڈر نے بی جے پی کے لوگوں کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جو گھنائونے جرائم کے ملزمین کو مبارکباد دیتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0