ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

ستیا پال ملک نے بھارتی سازشوں کا بھانڈا پھوڑ کر مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا : دیویندر سنگھ

       
مناظر: 417 | 17 Apr 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیونیدرسنگھ بہل نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھارتی سازشوں کا بانڈھا پھوڑ کر بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولر ازم کو بے نقاب کردیا ہے۔
دیویندر سنگھ بہل نے جموں سے جاری ایک بیان میںکہا کہ ستیا پال ملک کے انٹرویو سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ آر ایس ایس کی تربیت یافتہ فسطائی مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکروہ سازشوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے اور ہمسایہ ملک پر الزام لگانے کے لئے کس طرح کی کارروائیاں سرانجام دے رہی ہے۔ ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے بھارت کے ان ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سابق گورنر کے انٹرویو سے عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئے کہ نریندر مودی اور اجیت ڈوول نے کس طرح پلوامہ ڈرامہ رچایا اور اس کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا مخلص دوست ہے اور وہ کشمیری عوام کے حق کی حمایت کرتا ہے ۔ اسی لئے بھارت مکروہ ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اس طرح کی سازشیں رچاتا ہے۔ ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی نے اس کارروائی کو بہانہ بناکر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی ان مکروہ سازشوں نے بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرانے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ حریت رہنما نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا کشمیری عوام اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0