جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھٹنڈا واقعہ: بھارتی فوجی نے اپنے ہی چار ساتھیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا، وجہ بھی بتا دی

       
مناظر: 760 | 17 Apr 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارتی پنجاب کے علاقے بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر چار فوجیوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 12 اپریل کو بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ سے 4 فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ایک فوجی اہلکار کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے اہلکار دیسائی موہن نے چاروں فوجیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی ہے۔پولیس کے مطابق چاروں فوجیوں کو 12 اپریل کو ان کے ملٹری اسٹیشن میں سوتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ بھارتی فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایک فوجی جوان نے پولیس کی تفتیش کے دوران 12 اپریل کو اپنے چار ساتھیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جس کی وجہ اس نے ذاتی عناد بتائی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ 9 اپریل کو اس نے لوڈڈ میگزین کے ساتھ اسلحہ چوری کیا جسے اس نے چھپا دیا جب کہ 12 اپریل کو اس نے اپنے خفیہ مقام سے ڈیوٹی کے دوران اسلحہ نکالا اور فلور پر جاکر سوتے ہوئے اپنے چاروں ساتھیوں کوقتل کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0