جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

سابق بھارتی آرمی چیف نے وزیر اعظم مودی اور اجیت ڈوول کوپلوامہ حملے کا ذمہ دارقراردیدیا

       
مناظر: 439 | 19 Apr 2023  

نئی دلی (نیو زڈیسک )بھارت فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ شنکر رائے چودھری نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کی ہلاکت کی ذمہ داری وزیر اعظم مودی کی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔
بھارت کے18ویں چیف آف آرمی سٹاف نے نئی دلی میں ایک میڈیا انٹرویو میں بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ چشم کشا انکشافات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ 2019 کا پلوامہ حملہ مودی حکومت کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ تھا۔پلوامہ میں جانوں کے ضیاع کے پیچھے بنیادی ذمہ داری مودی حکومت پر عائد ہوتی ہے، جس کے قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوول ہیں۔رائے چودھری نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کوبھی اس حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر ذمہ دار ٹھہرایاجانا چاہیے ۔انہوںنے مزید کہا کہ 78گاڑیوں کے قافلے کو جس میں 2,500سے زیادہ اہلکار سوار تھے ہائی وے پر نہیں جانا چاہیے تھا۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ قومی شاہراہ پر چلنے والی تمام بڑی گاڑیاں اور قافلے ہمیشہ حملوں کا شکار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقہ جہاں پلوامہ حملہ ہوا تھا ہ ہمیشہ سے ایک بہت خطرناک سیکٹررہا ہے۔1991اور 1992کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں 16ویںکور کی کمانڈ کرنے والے سابق جنرل نے ستیہ پال ملک کے اس اعتراف سے اتفاق کیا کہ یہ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ تھا کیونکہ ایک کار جو حملے سے پہلے کشمیر میں کئی دنوں تک “گھوم رہی تھی اور اس کا پتہ نہیں چل سکاتھا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0