جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

جموں وکشمیرکو بی جے پی کے تباہ کن ،یکطرفہ فیصلوں کا سب سے زیادہ نقصان اٹھاناپڑاہے،محبوبہ مفتی

       
مناظر: 506 | 21 Apr 2023  

 

سرینگر (نیوزڈیسک) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے تباہ کن یکطرفہ فیصلوں کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
محبوبہ مفتی نے متعددٹویٹس میں کہا کہ بی جے پی اپوزیشن اوراس پر کی جانیوالی ہر قسم کی تنقید ی آوازوں کو دبانے کے درپے ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ صرف ایک پارٹی کی بالادستی کے لیے جمہوری قوانین اور ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آخری امید عدلیہ سے ہے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ انصاف میں کس طرح تاخیر ہوتی ہے اور کس طرح چن چن کر سزا دی جاتی ہے۔ عدالتیں دفعہ370، بلقیس بانوکیس اورمتنازعہ قانون شہریت کی سماعت میں دانستہ طورپر تاخیر کرتی ہیں لیکن ہتک عزت کے معمولی مقدمات کو تیز رفتاری سے چلایا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0