جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر :G20 اجلاس کے بائیکاٹ کیلئے سرینگر میں پوسٹرز چسپاں

       
مناظر: 297 | 21 Apr 2023  

 

سرینگر 21 اپریل (نیوز ڈیسک) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں G20 ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں منعقد کئے جانیوالے گروپ کے آئندہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔
یہ پوسٹرز وارثین شہدا سمیت آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر میں چسپاں کئے گئے ہیں ۔پوسٹروں میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے جسے سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے تسلیم کیا تھا۔پوسٹروں میں G20 ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ عالمی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں وکشمیرمیں گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کاواحد مقصد اپنے کشمیر دشمن ایجنڈے کو چھپانا اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے کشمیری عوام کے مطالبے سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے ۔پوسٹرز میں عالمی ادارے سے کشمیریوں سے74 سال قبل کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ حق خود ارادیت کا دن عالمی برادری کو یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0