بالاگھاٹ(نیوز ڈیسک )بھارتی فوجیوں نے ریاست مدھیہ پردیش میں ایک جعلی مقابلے میں دو خواتین کو گولیاں مارکرقتل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے خواتین کوجن کی شناخت سنیتا اور سریتا کھٹیا موچا کے ناموںسے ہوئی ہے، ریاست کے ضلع بالاگھاٹ کے کدلہ جنگل میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا۔بھارتی پولیس کے ایک افسر نے ہلاک ہونے والی خواتین کو نکسلائیٹ ارکان قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سنیتا ایک ایریا کمیٹی کی رکن اور مائونوازوں کی ایک شاخ بھورم دیو کمیٹی کی کمانڈر جبکہ سریتا کھٹیا موچا ایریا کمیٹی کی رکن اور وسار دلم کے علاقے میں سرگرم تھی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نکسل تنظیمیں بھارتی حکمرانی سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
بھارتی فوجیوں نے مدھیہ پردیش میں دو خواتین کو قتل کر دیا
مناظر: 938 | 24 Apr 2023