جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

فاقہ کشی روز کا معمول ، مقبوضہ کشمیر کے عوام بی جے پی حکومت سے تنگ آچکے ہیں ، رمن بھلا

       
مناظر: 257 | 25 Apr 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کی جموں وکشمیر شاخ کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے روزگاری اور مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور لوگوں کی مالی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے۔
جموں جنوبی حلقے آر ایس پورہ کیی ممتاز شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے رمن بھلا نے کہا کہ حریف سیاسی جماعتوں کی طرف سے لوگوں کے جذبات سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کوعوام کواپنے نمائندے بھی منتخب نہیں کر سکیں ہیں ۔بی جے پی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان منفی طاقتوں کے سازشوں کا شکا ر نہیں ہونا ہونا چاہیے جو مقبوضہ علاقے میں تقسیم اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی پر مودی حکومت کو ذمہ دار قرارر دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پینے کے پانی عدم فراہمی کی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0