جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں جی 20اجلاس کے بھارتی منصوبے کیخلاف احتجاجی دھرنا

       
مناظر: 894 | 26 Apr 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموںوکشمیر میں گروپ 20اجلاس کے انعقاد کے مجوزہ منصوبے کے خلاف آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفرا ٓباد میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے شرکاءنے ”بائیکاٹ بائیکاٹ جی ٹوئنٹی بائیکاٹ ،گو مودی گو بیک ،گو انڈیا گو بیک، جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمار ا ہے اور بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو “ کے نعرے لگائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھرنے کا اہتمام پاسبان حریت جموںوکشمیر نے کیا تھا ۔ برہان مظفر وانی شہید چوک میں دیے جانے والے دھرنے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر گروپ 20رکن ملکوںسے متنازعہ اجلاس کے بائیکاٹ کے حوالے سے جملے درج تھے۔پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گروپ 20ملکوں کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں اجلاس کے انعقاد کے پیچھے کارفرما مذموم بھارتی مقاصدکا ادراک کرتے ہوئے اسکا کا بائیکاٹ کر نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں اجلاس کے ذریعے عالمی برادری کو یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ علاقے میں حالات بالکل ٹھیک ہیں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ گروپ 20ملکوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ بھارت نے مقبوضہ جموںو کشمیر کو ایک قتل گاہ میں بدل دیا ہے اور وہ وہاں انسانیت کے خلاف سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔
پاسبان حریت کے نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم نے کہا کہ اگر گروپ20ممالک مقبوضہ علاقے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں تو یہ ظالم بھارت کا ساتھ دینے کے متراد ف ہوگا۔انہوںنے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اجلاس کے ذریعے جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو جواز بخشنا چاہتا ہے۔ حریت رہنما مشتاق الاسلام نے خطاب میں کہا کہ گروپ 20ملکوںکو چاہیے کہ وہ سرینگر میں اجلاس میں شرکت کے بجائے نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ سماجی راہنماوں جاوید احمد مغل اور ڈاکٹر منظور نے کہا کہ بھارت سری نگر میں گروپ20 اجلاس منعقد کرکے جموں کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ حیثیت کو بدل نہیں سکتا۔ طلباءرہنماو¿ں محمد ایمل فرزام، تنویر احمد درانی اور ریاض اعوان نے کہا کہ بھارت سری نگر میں گروپ 20اجلاس کا انعقاد کریہ گمراہ کن تاثر دینا چاہتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سب کچھ معمول پر ہے۔ دھرنے کے شرکاءنے برہان وانی چوک سے گھڑی پن چوک تک احتجاجی مارچ بھی کیا ۔ پاسبان حریت نے یکم مئی کو اٹھمقام جبکہ5 مئی کو ہٹیاں بالا میںبھی اسی طرح کے احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0