ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ہندوتوا بلوائیوں نے مویشی لے جانے والے مسلم ڈرائیور کو بے رحمی سے تشددکا نشانہ بنایا ہے۔
ہندتوا غنڈوں کے مسلم ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائر ل ہو گئی ہے جس میں ایک مسلم ڈرائیور کو گائے کے آگے جھکنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔یہ واقعہ مہاراشٹر کے علاقے لاتور میں پیش آیااوروحشیانہ تشدد کی وجہ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔جسے بعد ازاں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ایک مقامی کارکن افضل قریشی کی طرف سے ہندوتوابلوائیوں کے مسلم ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد کی پولیس کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔اننہوں نے کہاکہ ڈرائیور پٹودا میں واقع جانوروں کی منڈی سے 15مویشیوںکو ایک منی ٹرک میں لاد کر اوسا منڈی لے جارہا تھا اور اس کے پاس مویشیوں کی تجارت کے لیے تمام ضروری قانونی دستاویزات موجود تھے۔ لیکن منڈی پہنچنے سے پہلے ہی ہندوتواغنڈوں سے اس کی گاڑی روک کر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
مہاراشٹر :مویشی لے جانے والے مسلم ڈرائیور پرہندوتوا غنڈوں کا وحشیانہ تشدد
مناظر: 678 | 29 Apr 2023