جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اورنگ آباد فسادات کا ذمہ دار ہندوتوا تنظیموں اور پولیس کوٹھہرایا

       
مناظر: 244 | 1 May 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں سینٹر فار سٹڈی آف سوسائٹی اینڈ سیکولرازم (سی ایس ایس ایس) کی ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے ریاست مہاراشٹر میں تشدد کے لیے ہندوتوا تنظیموں اور پولیس کو اشتعال انگیزی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹیم نے رواں ماہ کے شروع میں اورنگ آباد شہر کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے متاثرہ علاقے کراد پورہ کا دورہ کیا۔ٹیم نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیمیں ہندو جن گرجنا اور دیگر ہند و توا تنظیموں کے 29 اور 30 مارچ کی درمیانی رات کو پیش آنے والے تشدد کے لیے ذمہ دار ہیں۔ تشدد کے دوران منیر الدین شیخ اور سمیر خان نامی دو مسلمانوں کو گولیاں ما ردی گئی تھیں۔
فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے پایا کہ تشدد کی رات موٹرسائیکلوں پر سوار ہندوتوا نوجوانوں نے ”جئے شری رام“ اور ”بھارت میں رہنا ہے تو جئے شری رام کہنا ہوگا“ کے نعرے لگائے۔ تقریباً 200 سے 300 ہندوتوا تنظیموں کا ایک ہجوم بعد میں آیا، جن میں سے کچھ نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔ انہوں نے پولیس پر پتھراو¿ کیا اور ان کی وین کو آگ لگا دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0