منگل‬‮   22   اپریل‬‮   2025
 
 

بھارت میں سینئر پولیس افسر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

       
مناظر: 852 | 24 Jul 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارت میں سینئر پولیس افسر نے بیوی اور بھتیجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں 57 سالہ اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے پہلے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود اپنی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ تقریباً رات ساڑھے تین بجے پیش آیا، اسسٹنٹ پولیس کمشنر بینر ایریا میں واقع بنگلے میں رہائش پذیر تھے اور انہیں حال ہی میں امرواتی میں اے سی پی تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اے سی پی نے اپنی بیوی کے سر میں گولی ماری جس کے بعد گھر میں موجود ان کے بیٹے اور بھتیجے نے گولی چلنے کی آواز سن کر کمرے کا دروازہ کھولا تو انہوں نے بھتیجے پر بھی فائرنگ کردی جس سے وہ سینے پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، تینوں کی لاشیں ایک کمرے سے ملی ہیں۔ پولیس کا بتانا ہےکہ اے سی پی کی بیوی کی شناخت 45 سالہ مونی اور بھتیجے کی شناخت 35 سالہ دیپک کے نام سے ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0