\
اتوار‬‮   7   دسمبر‬‮   2025
 
 

چین میں موجود 416 برس پرانی انگور کی بیل

       
مناظر: 888 | 14 Nov 2025  

چین میں تبت کی پہاڑیوں میں پائی جانے والی ایک انگور کی بیل نے دنیا کی سب سے پرانی بیل کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

زوگینگ کاؤنٹی میں موجود یہ بیل چینگڈو سٹی کے قدیم اور مشہور درختوں کے سروے کے دوران دریافت ہوئی جس کا معائنہ بعد ازاں چین کی ساؤتھ ویسٹ فارسٹری یونیورسٹی میں قائم ووڈ سائنس ریسرچ لیبارٹری نے کیا۔

محققین نے ’رِنگ انالسز‘ اور طبعی پیمائش کرتے ہوئے بیل کی عمر کا تعین کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے ستمبر میں 416 سالہ اس بیل کے سب سے پرانی بیل ہونے کی تصدیق کردی۔

انگور کی یہ بیل سطح سمندر سے تقریباً 2400 میٹر کی بلندی پر ہے۔ اس کی اونچائی تقریباً 26 فٹ جبکہ چوڑائی 2 فٹ سے زیادہ ہے۔