ہفتہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر :خوفزدہ ہندوستانی فوجیوں نے اپنے ہی دو پورٹرز کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

       
مناظر: 277 | 16 Dec 2022  

 

سرینگر ( پیارا کشمیر نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں دو مقامی افراد کی ہلاکت کے خلاف راجوری میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سوا چھ بجے ہندوستانی فوج کے ساتھ پورٹر کے طور پر کام کرنے والے راجوری کے رہائشی کمل کشور ولد رادو رام اور سریندر کمار ولد اوم پرکاش ہندوستانی فوجی کیمپ کے الفا گیٹ کے قریب پہنچے تو ہندوستانی فوجیوں نے انہیں کشمیری آزادی پسند مزاحمت کار سمجھتے ہوئے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ہندوستانی فوج نے ان کی ہلاکتوں کہ ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزادی پسند مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملٹری ہسپتال کے قریب راجوری میں صبح سویرے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے میں، دو افراد کی جان لیوا ہلاکت ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں نے ان ہلاکتوں کے خلاف ہندوستانی فوج کے کیمپ کے سامنے مظاہرہ کیا ۔اس واقعہ سے واضح ہوتا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں متعین ہندوستانی فوجی ہر وقت نہایت خوف کے عالم میں رہتے ہیں کہ نہ جانے کس وقت ان پر حملہ ہو جائے اور اسی خوف میں وہ کسی کو بھی آتا دیکھ کر اس پر فائرنگ شروع کر دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ پونچھ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ان دنوں ہندوستانی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0