ہفتہ‬‮   2   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے حضرت شیخ العالم، شیخ نورالدین کو سالانہ عرس پرشاندار خراج عقیدت

       
مناظر: 750 | 13 Oct 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ العالم، شیخ نو رالدین نورانی ولی المعروف ”نند ریشی ”کے604 ویں سالانہ عرس کے موقع پر انہیں شاندارخراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شیخ نو رالدین کو شریعت و طریقت اور حقیقت و معرفت کاپیکر قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ العالم ایک اعلیٰ پائے کے دینی و روحانی پیشوا اورایک عظیم مصلح اورمربی تھے جنہوں نے قرآن حکیم کی ابدی اور لافانی تعلیمات کو مادری زبان کشمیری میں پیش کرنے کی ایک انتہائی کامیاب اور مخلصانہ کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدیاں گذر نے کے باوجود انکے کلام کی معنویت، افادیت، اہمیت، چاشنی اور بانکپن میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اورانہیں آج بھی کشمیری عوام خاص طور پرمیر واعظین و مبلغین پورے جوش و عقیدت کے ساتھ مجالس وعظ و تبلیغ میں پڑھتے اور پڑھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ نور الدین ولی کا عرس منانے کا حق تب ہی ادا ہو سکتا ہے جب کشمیری عوام آج کے نا مساعد حالات کے تناظر میں انکے دکھائے ہوئے شریعت اور طریقت اور خدمت خلق کے راستے کی حقیقی معنوں میں عملی طور پر پیرو ی کریں۔میر واعظ نے گزشتہ دنوں سرینگر کے علاقہ ستھو باغ بربر شاہ میں آتشزدگی میں چار مکانات کے جل کر خاکستر ہونے اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے موسم سرما کی آمد کے پیش نظر متاثرین کی مدد کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔اس دوران دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفدنے دارالخیر کے رکن مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں ستھوباغ بربرشاہ سرینگر جاکر متاثرہ خاندانوں میں چاول، آٹا،کمبل اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0