اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

،مودی حکومت، اڈانی گٹھ جوڑ ،12ہزار کروڑ سے زائد کی رقم ملک سے باہر بھیج دی گئی : کانگریس

       
مناظر: 474 | 15 Oct 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک )انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت اور اڈانی گروپ گٹھ جوڑ نے جدید بھارت کا سب سے بڑا گھپلا کیا ہے اور گزشتہ دو برس کے دوران 12ہزار کروڑروپے سے زائد کی رقم ملک سے سے باہر بھیج دی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جئے رام منیش نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے اڈانی گروپ کو سرمایہ جمع کرنے میں مدد کی ہے اور یہ کروڑوں بھارتیوںکی جیبوں سے چوری کیا گیا مال ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کے پاس اتنا مال جمع ہوچکا ہے کہ اسے اپنی خواہش کے مطابق ارکان اسمبلی خریدنے اور اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے کا موقع ملتا ہے۔ جئے رام منیش نے کہا کہ بی جے پی نے انتہا ئی بے حسی سے بھارتیوں کو لوٹا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لوگ اس سب کا 2024کے انتخابات میں بھر پور جواب دیں گے اور بھارت پر مودی کا قبضہ ختم کر دیں گے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0