سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے جما گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فرضی جھڑپ میں شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں نے دو روز قبل اسی ضلع کے علاقے مژھل میں کنٹرول لائن کے نزیک پانچ نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔ یہ نوجوان جگل میں جڑی بوٹیاں جمع کرنے گئے تھے جس دوران قابض فوجیوں نے انہیں اغوا کر کے جعلی جھڑپ میں شہید کیا۔