جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

میرواعظ عمرفاروق کامرحوم محمد مقبول شاہ کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت

       
مناظر: 586 | 1 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نظر بندی سے رہائی کے بعد محمد مقبول شاہ جن کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا ،کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد مقبول شاہ میرواعظ خاندان خاص طورپر شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق کے قریبی ساتھی اورمعتمد ر ہ چکے ہیں۔ میر واعظ عمرفاروق نے محمد مقبول شاہ کے انتقال کو ایک ذاتی نقصان قرار دیا۔انہوں نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔اس دوران انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے ایک تعزیتی اجلاس میں جامع اوقاف کی بے لوث اور مخلصانہ خدمات اور قربانیوں پر محمد مقبول شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے محمد مقبول شاہ کو ایک انتہائی وفادار، ملنسار اور مخلص کارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی جس طرح خاندان میرواعظ اور ایک مقدس کاز کیلئے وقف کی ،اس کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین سے اظہارتعزیت کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0