اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے چھاپوں کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

       
مناظر: 933 | 10 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیموں نے سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں اور جموں اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم 12نوجوان گرفتار کر لیے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سحران بشیر، عبید نذیر، عمر امین، حذیف شبیر، ناصر فاروق شوکت بٹ اور دیگر شامل ہیں۔ گرفتار کیے گئے نوجوانوں پر کالا قانون ”یو اے پی اے “ لاگو کیا گیاہے۔
دریں اثناءسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے سرینگر ، پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع میں کئی لوگوں کے گھروں کی تلاشی لی جن میں معروف کشمیری تاجر امتیاز احمد کاؤ سہ، وکیل عزیر احمد رونگا، اشفاق احمد وانی، صابر احمد قاضی، عرفان بشیر میر، شبیر احمد اور رفیق شامل ہیں۔ ایس آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چھاپوں کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور گھروں سے ضروری دستاویزات، موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لیے۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے زیرپارہ بجبہاڑہ میں عمر امین ٹھوکر کی ایک دکان ضبط کر لی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0