اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے کری مچھن خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیےگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد ٹانک اور گردونواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔
ٹانک: سکیورٹی فورسز کا کمانڈو ایکشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
مناظر: 628 | 16 Nov 2023