اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

چھتیس گڑھ، جھار کھنڈ:نکسل باغیوں کے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک

       
مناظر: 599 | 19 Nov 2023  

رائے پور(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں جاری اسمبلی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلہ کی پولنگ کے دوران آج ریاست کے علاقے گاریا آباد میں پولنگ اسٹیشن سے واپس جانیوالے پولنگ عملے پر نکسل باغیوں نے دھماکہ خیزموادسے حملہ کیا جس سے بھارتی پیراملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے آخری مرحلے میں شام 5بجے تک ووٹ ڈالے گئے ۔اس دوران آج پولنگ مکمل کرنے کے بعد گاریا آباد سے واپس جانیوالی پولنگ پارٹی کو نکسل باغیوں نے آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا جس سے انڈو تبتین بارڈر پولیس کا ایک ہلاک ہو گیا ۔ آئی جی رائے پور رینج عارف شیخ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جب پولنگ پارٹی پولنگ اسٹیشن سے واپس لوٹ رہی تھی تو نکسل باغیوں نے اسے آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ۔ دھماکے میں آئی ٹی بی پی کا ہیڈ کانسٹیبل جوگندر سنگھ ہلاک ہو گیا ۔دھماکے میں باقی عملہ محفوظ رہا ۔
ادھرشورش زدہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ آج ایک بم دھماکے میں ایک اوربھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ریاست کے ضلع کے مغربی سنگھ بھوم کے علاقے گوئل کیرا میں تلاشی کی کارروائی کرنے والے بھارتی فوجیوں کے قریب مائو نواز باغیوں کی طرف سے آئی ای ڈی دھماکے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو ہوائی جہاز کے ذریعے رانچی کے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0