جموں(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج ضلع کٹھوعہ میں ایک اور بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے ذاکر حسین نامی نوجوان کو 30جولائی 2022کو درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔این آئی اے اس کیس میں پہلے ہی سات دیگر افراد کو گرفتار کر چکا ہے جن میں سے ایک جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے۔