سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع بڈگام میں تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے محمد یونس ڈار، سید جہانگیر شاہ اور عرفان احمد وگے نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بیروہ میں پٹ کوٹ کے مقام پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کارندے قرار دیا ہے۔