اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت نے ورلڈ کپ فائنل ہارنے کا غصہ کشمیریوں پر نکالنا شروع کر دیا

       
مناظر: 800 | 1 Dec 2023  

 

سری نگر (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کا غصہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے طلبا پر نکال دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ایک بھارتی طالبعلم نے 7 مسلمان طلبا کے خلاف پولیس کو مقدمہ درج کرایا جس میں موقف اپنایا تھا کہ مذکورہ 7 مسلمان طلبا نے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا تھا اس کے علاوہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ بھارتی طالبعلم نے مزید کہا کہ طلبا کی اس حرکت سے یونیورسٹی میں اشتعال پھیلا اور ہندو طلبا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی جو کسی کشیدگی کا باعث بھی بن سکتی تھی، پولیس نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے کئی روز بعد 7 مسلمان طلبا کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب مسلم طلبا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی سکیورٹی فورسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا کو صرف مسلمان اور کشمیری ہونے کی سزا دی جا رہی ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0