اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب سلیکشن قرار دے دیا

       
مناظر: 813 | 2 Dec 2023  

 

لاہور: (نیوز ڈیسک ) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کاانتخاب قرار دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات پر ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر “سلیکشن” کاعمل صرف 15منٹ میں مکمل ہوگیا، عوام، الیکشن کمیشن اور اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں مٹی ڈالنےکی کوشش کی گئی۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ نامعلوم اورخفیہ مقام پریہ کیسا الیکشن تھا جس کا کوئی تجویزکنندہ تھانہ ہی تائیدکنندہ؟ ووٹرزتھےنہ ووٹرلسٹ، پریذائیڈنگ افسرتھا نہ الیکشن پراسیس؟ بانی رہنماؤں اور کارکنوں کےخوف سےانہیں الیکشن پراسیس سےہی باہرکردیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ اسےپارٹی میں “آمریت” اور “سلیکشن” کہتے ہیں،یہ جمہوریت،الیکشن کمیشن اورپارٹی ورکرزسےسنگین مذاق ہے، پارٹی میں بانی رہنماؤں اورکارکنوں کو “لیول پلیئنگ فیلڈ ” نہیں دی گئی، کارکنوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے والے ملک میں “لیول پلیئنگ فیلڈ” کا مطالبہ کررہے ہیں۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ آرٹی ایس بٹھاکراقتدار میں آنیوالوں کی عادت نہیں بدلی، آرٹی ایس سے اقتدار میں آنے والی جماعت کوالیکشن کاکیاپتا، پارٹی کےاندرانتخابات کی شفافیت عوام کونظرآنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نےشورمچارکھا ہےکہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، ان کی آئیڈیالوجی ہی آرٹی ایس بٹھا کرالیکشن لڑنا ہے، ایسی جماعتوں کا یہی حال ہوتا ہےجوخالی کرسیوں کا حال ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0