ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

پٹنہ:حجاب اتارنے سے انکار پر مسلم طالبہ کو امتحان دینے سے روک دیاگیا

       
مناظر: 625 | 8 Dec 2023  

 

پٹنہ(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک مسلم طالبہ کو حجاب اتارنے سے انکار پریونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے عہدیداروں نے نیشنل ایلی جی بلٹی ٹیسٹ (نیٹ)دینے سے روک دیاہے ۔
مسلم طالبہ عظمیٰ یوسف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق پٹنہ میں نیٹ امتحان میں شرکت کیلئے ایک امتحانی مرکز گئی تھی ۔ تاہم وہاں موجود اساتذہ اور سپروائزرز نے اسے حجاب اتارنے کیلئے کہا اور انکار کرنے پر اسے ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔عظمیٰ یوسف نے بتایا کہ اس نے امتحانی مرکز پہنچنے سے پہلے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ویب سائٹ اور اپنے ایڈمیشن کارڈ پر موجود ہدایات کا بغور جائزہ لیاتھا۔اس میں کہیں بھی نہیں لکھا گیا تھا کہ امتحان کے دوران حجاب پہننا ممنوع ہے۔ تاہم ہدایات میں واضح طورپر کہاگیاتھا کہ مذہبی علامات یالباس پہننے والے طلباء کو جامع اسکریننگ اور جانچ پڑتال کے عمل کے لیے جلد امتحانی پہنچنا چاہیے۔طالبہ نے بتایا کہ وہ امتحانی مرکز جلد پہنچ گئی تھی اور اس نے ایک خاتون گارڈ کے ذریعے مکمل اسکریننگ بھی کرائی تھی ۔ تاہم امتحانی ہال میں داخل ہونے پر ایک مرد انسٹرکٹر اورنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ایک سینئر اہلکار نے اسے حجاب اتارنے کی ہدایت کی اور اس کے انکار پر اسے امتحان میں بیٹھنے سے روک دیاگیا۔ انہوں نے سرکاری عہدیداران کو ویب سائٹ اور ایڈمیشن کارڈ پر موجود ہدایت میں حجاب کا ذکر نہ ہونے کے بارے میں بتایاتاہم انہوں نے اسے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی ۔
واضح رہے کہ بھارت میں نیٹ ٹیسٹ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی طرف سے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے جونیئر ریسرچ فیلوز اور لیکچررز کی تقرری میں اہلیت کا جائزہ لینے کے لیے لیا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0