اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عمر ڈار 5مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں،قانونی طور پر ان کے گھر پر ریڈ کرنے گئے، ڈی پی او سیالکوٹ

       
مناظر: 411 | 20 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ عمر ڈار 5مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں،قانونی طور پر ان کے گھر پر ریڈ کرنے گئے۔
پروگرام ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدھا گھنٹہ گھر کے باہرا یس ایچ او کھڑا رہا ہے۔
ایس ایچ او نے پوچھا کہ عمر ڈار اندر ہیں تو اندر موجود خواتین نے شور ڈالی،خواتین کی جانب سے ایس ایچ او کو گالیا ں بھی دی گئیں۔
ایس ایچ او نے مجھے کال کر کے صورتحال سے آگا ہ کیا،میں نے کہا اگر ان کے گھر پر کوئی مرد نہیں تو واپس آجائیں۔
ہمارے آفسز اسکروٹنی کیلئے کھلے ،جس سے چاہے انویسٹی گیشن کروا دیں،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے آئے تو معاملہ کلیئر ہو جائے گا۔
خواتین پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود تھیں،عمر ڈارجون ،جولائی سے اشتہاری ہیں،پچھلے کچھ دنوں سے عمر ڈار بھرپور طریقے سے سیاست کررہے تھے۔ ہمارے پاس اطلاع تھی کہ وہ گھر پر موجود ہیں اس لیے ریڈ کیا،جانوروں سے نقصان پہنچانے سے لیکر پلیٹیں توڑنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ ہم آج تک اس بات پر قائم ہیں کہ اگر کوئی چیز ہے تو سامنے لے آئے،عمر ڈار کی والدہ کو کوئی زدوکوب نہیں کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0