اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں ٹرانسپوٹرز منگل کو 2روزہ ہڑتال کریں گے

       
مناظر: 508 | 9 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آل کشمیر ٹرانسپوٹروں کنفیڈریشن نے بھارتی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے ہٹ اینڈ رن کے نئے قانون کے خلاف کل منگل سے پورے مقبوضہ علاقے میں 2روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

آل کشمیر ٹرانسپورٹرز کنفیڈریشن کے چیئرمین محمد شفیع میر نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے خلاف مہاراشٹرا، نئی دلی اور دیگر بھارتی ریاستوں کے ٹرانسپورٹرز ہڑتال کر رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیرمیں کنفیڈریزن نے بھی منگل اور بدھ کو ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ مقبوضہ کشمیر میں منگل اور بدھ کو مکمل ہڑتال کی جائیگی اور کوئی بھی ڈرائیور اپنی گاڑی سڑک پر نہیں لائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت بھر میں ٹرانسپورٹرز حکومت سے ہٹ اینڈ رن کا قانون واپس لینے کا مطالبہ کرر ہے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0