ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی نے ”پی ڈی پی“ کو توڑنے ، سجاد لون کو وزیر اعلیٰ بنانے کی کوشش کی ، ستیہ پال ملک

       
مناظر: 518 | 12 Jan 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) حکومت نے محبوبہ مفتی کی سربراہی میں قائم پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کو ٹوڑنے اور پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون کو مقبوضہ علاقے کا وزیر اعلیٰ بنانے کی کوشش کی تھی۔
ستیہ پال ملک نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل کے یوٹیوب چینل”دل سے“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے 21نومبر2018کو مقبوضہ جموںوکشمیر اسمبلی بی جے پی کے حکم پر نہیں ٹوڑی تھی بلکہ یہ فیصلہ انکا اپنا تھا۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت یہ چاہتی تھی کہ میں پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون کو حکومت بنانے کی دعوت دوں اور جب میں نے اس حوالے سے لون سے بات کی لیکن انکے پاس چھ ایم ایل اے بھی نہیں تھے تاہم انہوںنے کہا کہ آپ مجھے اقتدار سنبھالنے دیں تو میںصرف ایک ہفتے میں اپنی اکثریت ثابت کر دوں گا۔
ستیہ پال ملک نے کہا کہ جب میں نے سجاد لون کی یہ بات سنی تومیں نے محسوس کیا کہ اگر میں نے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی تو بڑی ہارس ٹریڈنگ ہوگی لہذا میں نے ایسا نہیں کیا۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی اسمبلی توڑنے کا انکا مقصد ہارس ٹریڈنگ کو روکنا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0