ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اتراکھنڈ: ہندو مذہب اختیار کروانے کیلئے ہندوتوا غنڈوں کا مسلم دکانداروں پر تشدد

       
مناظر: 705 | 12 Jan 2024  

 

دہرا دون(نیوز ڈیسک )  بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دارلحکومت دہرادون میں ہندو توا غنڈوں نے ”جے شری رام “کے پوسٹر پر دو مسلمان دکانداروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
دو مسلمان مردوں نے ایک ہندو دکاندار سے اسکی دکان ٹھیکے پر لے رکھی تھی ۔ دکان پر ”جے شری رام “ کا ایک پوسٹر بھی چسپاں تھا جسے دیکھ کر ہندو توا غنڈے آگ بھگولہ ہو گئے اور مسلمان دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنانا۔ رادھا سیموال دھونی کی قیادت میں ایک ہندوتو اہجوم نے مسلمان مردوں کو گھیر لیا اور ان پر تشدد کیا۔ دھونی نے اس سارے بہیمانہ واقعے کی ویڈیو بھی اپنے فیس بک بیج پر اپ لوڈ کی جس میں مردوں کے ایک گروپ کو دو مسلمانوںکو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہندو غنڈے مسلمان دکانداروں کو یہ کہتے رہے کہ اگر تم لوگوں نے ایک ہندو کی دکان لی ہے تو تمہیں ہندو مذہب بھی اختیار کرنا پڑے گا۔
یہ ویڈیو ”ہندوتوا واچ“ جو بھارت میں نفرت پر مبنی جرائم پر نظر رکھتا ہے، نے بھی اپنے X ہینڈل پر پوسٹ کی اورساتھ یہ لکھا ”دائیں بازو کے حامیوں کے ایک گروپ نے دو مسلمان مردوں کو مارا پیٹا جنہوں نے ایک ہندو سے دکان خریداری تھی“۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0