راولپنڈی( نیوزڈیسک) لکی مروت میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی محمد افضل اور سپاہی ابرار حسین کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے افسران و جوانوں سمیت شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں شہدا 10 جنوری کو لکی مروت میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے تھے۔
لکی مروت میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا
مناظر: 716 | 13 Jan 2024