اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

مالدیپ کے صدر نے بھارتی فوج کو ملک سے نکلنے کیلئے الٹی میٹم دے دیا

       
مناظر: 902 | 15 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت اور مالدیپ کے تعلقات میں کشیدگی پائی جارہی ہے اور مالدیپ کےصدر محمد معیزو نے بھارت کو اپنی فوجیں مالدیپ سے نکالنےکا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ نے کہا ہےکہ بھارت مالدیپ کے علاقے سے بھارتی فوجیوں کو 15 مارچ تک واپس بُلالے۔مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے سیکرٹری کا کہنا ہےکہ صدر محمد معیزو کی پالیسی کے تحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔
خیال رہےکہ مالدیپ میں نئے صدر محمد معیزو کی حکومت بننےکے بعد سے بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔3 ماہ قبل مالدیپ کے صدر منتخب ہونے والے محمد معیزو نے الیکشن میںانڈیا آؤٹ کا نعرہ لگایا تھا اور مالدیپ سے بھارتی فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد محمد معیزو نے اپنے پہلے دورے کے لیے روایت سے ہٹ کر بھارت کے بجائے ترکی اور چین کا انتخاب کیا تھا اور بھارت سے باضابطہ طور پر اپنے ملک سے بھارتی فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کی درخواست کی تھی۔
محمد معیزو کا کہنا تھا کہ اُن کی حکومت ملک کے تزویراتی اہمیت والے علاقے سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالدیپ میں 100 کے قریب بھارتی فوجیوں کا دستہ 1988 سے تعینات ہے، جو جہاز اڑانے، تربیت اور سرویلنس سمیت دیگر غیر جنگی امور کے لیے موجود ہیں۔
اس وقت کی حکومت کی درخواست پر بھارتی فوجیوں کو بغاوت کے خطرات اور سری لنکا کے تامل ٹائیگرز سے حفاظت کے پیش نظر تعینات کیا گیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0