بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کا ایران پر جوابی وار، بھارتی پروپگینڈا بےنقاب

       
مناظر: 570 | 18 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے ایران میں اور ایران کے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے درمیان بھارت اپنےمزموم مقاصد سے باز نہ آیا۔ پاکستان کی جانب سے ایران میں کیے گئے آپریشن کو آپریشن مرگ بر، سرمچار کا نام دیا گیا جس کے بعد سے یہ نام پاکستان ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ پر پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ’مرگ بر، سرمچار ‘ کے ساتھ ’مرگ بر ایران‘ بھی ٹرینڈ کرنے لگا۔ بتایا جارہا ہے کہ ’مرگ بر ایران‘ کے ٹرینڈ پر بھارتی صارفین پوسٹس کررہے ہیں اور اشتعال پھیلانے کی غرض سے اسے چلایا بھی وہیں سے جارہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کو یہ ہدایات دی جارہی ہیں کہ ایران ہمسایہ اور برادر ملک ہے، پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ ایسی سوچ کا نفی میں جواب دیں۔ خیال رہے کہ ایران میں موجود دہشت گرد خود کو ’سرمچار‘ کہلواتے ہیں، اسی مناسبت سے اس انٹیلیجنس آپریشن کا نام ’آپریشن مرگ بر سرمچار‘رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے ’سرمچاروں کی موت‘۔ دوسری جانب دوسری جانب ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایران میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ ایرانی شہری نہیں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0