اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

رتلے بجلی گھر سے راجستھان کو بجلی کی فراہمی کامعاہدہ غیر منصفانہ ہے ، یوسف تاریگامی

       
مناظر: 592 | 19 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے جموں و کشمیر اوربھارتی ریاست راجستھان کے درمیان رتلے بجلی گھر سے40سال کیلئے بجلی کی خریداری کے حالیہ معاہدے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں کیاگیاہے جب جموں و کشمیر کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس معاہدے پر کشمیریوںکو شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہیں اوران کی مشکلات اور نقصانات کو دور کرنے کے بجائے انکے قدرتی وسائل کو دوسری ریاستوں کے حوالے کیا جارہا ہے۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی غیر منصفانہ ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام معاشی طورپر مزید پسماندہ ہوں گے اورانہیں مزید لوڈ شیڈنگ کاسامنا کرناپڑے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0