بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی کے لیے شرمندگی: خاتون نے اسٹیج پر رشوت ستانی کا بھانڈا پھوڑدیا

       
مناظر: 943 | 20 Jan 2024  

 

بدایوں(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بدایوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیج پر موجود ایک خاتون نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے سامنے کہا کہ اسے وزیر اعظم ہائوسنگ اسکیم (پی ایم آواس یوجنا) کے تحت ایک مکان کے لیے 30ہزارروپے رشوت دینا پڑی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایک بڑے عوامی جلسے میں مائیک پرکہہ رہی ہے کہ اسے 30ہزار روپے رشوت دینا پڑی۔یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر بدایوں میں” وکاست بھارت سنکلپ یاترا ”کے دوران سامنے آیا جہاں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پی ایم آواس یوجنا اسکیم کے تحت تعمیر کئے گئے مکانوں کی چابیاںلوگوں کو دی گئیں۔خاتون سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کشیپ نے پوچھا کہ انہیں گھر ملا یا نہیں؟جس پر عورت نے جواب دیا کہ ہاں۔ رکن پارلیمنٹ نے پوچھا کہ کیا اسے گھر کے لیے کوئی رقم ادا کرنی ہے؟ جس پر خاتون نے بتایا کہ اسے گھر کے لیے 30ہزار روپے رشوت دینا پڑی۔اس کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے جبکہ موقع پر موجود بی جے پی رکن اسمبلی راجیو کمار سنگھ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے خاتون سے پوچھا کہ کیا وہ گھر کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں؟ عورت نے کچھ دیر سوچنے کے بعد کہا ہاں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کشیپ نے اپنے پارلیمانی حلقے میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے پروگرام میں شرکت کی تھی۔ تقریب کے دوران داتا گنج کے ایم ایل اے راجیو کمار سنگھ نے پی ایم ہائوسنگ اسکیم سمیت سرکاری اسکیموں کے تحت مستحقین میں سرٹیفکیٹ اور چابیاں تقسیم کیں۔ تاہم مذکورہ مستحق خاتون نے سٹیج پر بولتے ہوئے حقیقت کا انکشاف کیا۔اس واقعے سے ریاست کی اصل صورتحال بے نقاب ہوگئی جس سے ظاہرہوتا ہے کہ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کے تحت مستحقین رشوت دیے بغیر سرکاری اسکیم کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0