جمعہ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بالاکوٹ فضائی حملے کی کامیابی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے: اجے بساریہ

       
مناظر: 999 | 21 Jan 2024  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )  پاکستان میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اجے بساریہ نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردعمل میں بھارت کی طرف سے کئے گئے بالاکوٹ فضائی حملے کی کامیابی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک میڈیا انٹرویو کے دوران کہی ۔ انہوں نے پلوامہ حملے کے حوالے سے کہاکہ دہشت گردوں نے ایک غیر محفوظ ہدف کا فائدہ اٹھایا تھاجس کے نتیجے میں انہیںغیر متوقع کامیابی ملی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اس کے ردعمل میں بالاکوٹ میں فضائیہ حملہ کیا جس کا مقصد جیش محمد اوراس کے تربیت کاروں کی ایک بڑی تعداد کا ختم کرنا تھا تاہم اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے کہ فضائی حملے نے اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کر لیے تھے۔اجے بساریہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس نے پلوامہ حملے کو نظام کی نااہلی اور غفلت قراردیاتھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0