اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت :لدھیانہ میں رکن پارلیمنٹ کا محافظ گولی لگنے سے ہلاک

       
مناظر: 492 | 21 Jan 2024  

 

لدھیانہ(نیوز ڈیسک ) بھارت کے شہر لدھیانہ میں بھارتی سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف)کا ایک اہلکار اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی سروس پستول سے غلطی سے گولی چل گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ لدھیانہ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹو کی سرکاری رہائش گاہ پر پیش آیاجو شہر کے علاقے گلاب باغ میں واقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیر ورما نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ اہلکارسندیپ سنگھ جس کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے، اپنے کمرے میں اکیلے اپنے پستول کو صاف کر رہا تھا جب اچانگ گولی چل گئی۔ پولیس نے بتایا کہ گولی اس کی ٹھوڑی کے نیچے لگ گئی ۔ڈی سی نے دعوی کیا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چل گئی ہے۔ گولی چلنے کی آواز سن کر اس کے ساتھی اس کے کمرے میں پہنچ گئے جہاں سندیپ کو خون میں لت پت پایا گیا۔ ڈی سی نے بتایا کہ گارڈ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی سول اسپتال منتقل کردیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0