اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

مشعال ملک کا یاسین ملک کے ماموں کے انتقال پراظہار افسوس

       
مناظر: 953 | 21 Jan 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے غیر قانونی طور پر نظر بند جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ماموں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے جو یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، ہفتے کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جے کے ایل ایف کے چیئرمین کے ماموں محمد شفیع نے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مشعال ملک نے سوگوار خاندان باالخصوص یاسین ملک کی والدہ کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا کرے اوریہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0