اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: رام مندر کی تعمیر پر تبصرہ کرنے پر 2کشمیری گرفتار

       
مناظر: 310 | 27 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے بابری مسجد کی شہادت اور اس کی جگہ پر متنازعہ رام مندر کی تعمیر پر تبصرے کرنے پر 2 کشمیری مسلمانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بابری مسجد کی شہادت اور اس کی جگہ پر متنازعہ رام مندر کی تعمیر پرمبینہ طورپر تبصرے کرنے پر مقدمات جموں کے علاقوں ریاسی، رام بن، راجوری اور کٹھوعہ اضلاع میں درج کیے گئے ہیں اور اب تک 6کشمیریوں کوگرفتار کیاگیا ہے۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے کشمیریوں میں ضلع جموں کے علاقے کھنہ چارگل کا رہائشی ظفر حسین بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق کالج کی ایک طالبہ کو بھی جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔ کئی کشمیری نوجوانوں کوتفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0