اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کی نام نہاد مردم شماری ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت ہے: حریت رہنما

       
مناظر: 598 | 29 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے بھارت کی خود ساختہ مردم شماری 2024 کومسترد کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، یاسین عطائی، خواجہ فردوس، یاسمین راجہ، حفظہ بانو، محمد یوسف نقاش، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، امتیاز ریشی اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ مردم شماری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جن میں اپنی سرزمین پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف کشمیری عوام کے مزاحمت کے حق کو تسلیم گیا ہے۔حریت رہنمائوں نے تاریخی حقائق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں 1947سے بھارت کے اقدامات خاص طور پر اس کا جبر اور غیر قانونی قبضہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے گرفتاریوں، جعلی مقابلوں اور املاک کی ضبطی سمیت کئی دہائیوں سے جاری ظلم و ستم کے باوجودبھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔حریت رہنمائوں نے مردم شماری میں آبادی کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کو اجاگرکرتے ہوئے اسے علاقے میں آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی دانستہ کوشش قراردیاتاکہ کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل اور ان کی سیاسی نمائندگی کو متاثر کیاجائے۔ انہوں نے بھارتی جیلوں میںنظربندحریت رہنمائوں، کارکنوں اورنوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی اذیت دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0