اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انٹرنیٹ پابندی پر سوال اٹھایا

       
مناظر: 884 | 30 Jan 2024  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)  بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی سے متعلق احکامات کی شفافیت پر اپنا موقف واضح کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ مشاورتی عمل کو منظرعام پر لانے کی ضرورت نہیں تاہم نظرثانی کے عمل کے نتیجے میں جاری ہونے والے اصل احکامات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔یہ احکامات علاقے میں طویل اور وقفے وقفے سے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کئے گئے فیصلوںپر سامنے آئے ہیں جو اکثر سیکورٹی وجوہات کے بہانے نافذ کئے جاتے رہے ہیں۔تاہم یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ یہ احکامات مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی سے متعلق بھارتی حکومت کی پالیسیوںپر کس طرح اثراندازہونگے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0