اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

قائداعظم کے سیکرٹری، سابق صدر آزاد کشمیر کی اہلیہ ثریا خورشید انتقال کر گئیں

       
مناظر: 994 | 1 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قائداعظم محمد علی جناح کے سیکرٹری اور سابق صدر آزاد کشمیر خورشید حسن خورشید کی اہلیہ ثریا خورشید 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ فیملی ذرائع کے مطابق بیگم ثریا خورشید کا انتقال لاہور میں ہوا، وہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پرسنل سیکرٹری اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن بھی رہیں۔ بیگم ثریا خورشید کی نماز جنازہ خالد مسجد کیولری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیرکے سابق صدر خورشید حسن خورشید کی اہلیہ ثریا خورشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ادب اور سیاست کے میدان میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0