ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر : انجمن اوقاف کی طرف سے میر واعظ کی گھر میں نظربندی کی شدیدمذمت

       
مناظر: 528 | 24 Feb 2024  

 

سرینگر (نیوزڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے ایک بیان میں قابض انتظامیہ کی طرف سے میر واعظ عمر فاروق کی بار بار گھر میں نظر بندی خصوصا انہیں مرکزی جامع مسجد سرینگر میںجمعہ کا خطبہ دینے اور نماز جمعہ کی دائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ 4 سال تک مسلسل گھر میں نظربندی سے رہائی کے بعد انہیں صرف 3دفعہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ بیان میں مزیدکہاگیا کہ قابض انتظامیہ کا میرواعظ کے ساتھ اس طرح کا مخاصمانہ رویہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ اس کے خلاف کشمیری عوام میں شدید غم وغصہ بھی پایا جاتا ہے ۔انجمن اوقاف نے کہاکہ قابض انتظامیہ کشمیری عوام کے مذہبی جذبات اور احساسات کو نظر انداز کر کے اپنی من مانی کاروایاں جاری رکھے ہوئے ہے اور میر واعظ کوی اپنے مذہبی اور منصبی فرائض کی ادائیگی پر قدغن مسلسل جاری ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0