منگل‬‮   17   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: مودی کے دورے سے قبل نام نہاد سیکورٹی اقدامات سخت، کشمیریوں کا جینا حرام کر دیا گیا

       
مناظر: 295 | 1 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے سے قبل قابض انتظامیہ نے پورے مقبوضہ علاقے خصوصا سرینگر میں نام نہاد سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندرمودی 7مارچ کو ایک جلسے سے خطاب کیلئے سرینگر کا دورہ کریں گے ۔دورے سے ایک ہفتہ قبل ہی ڈل جھیل سرینگر کے کنارے واقع کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے گرد سیکورٹی اقدامات کو سخت کر دیا گیا ہے جہاں نریندر مودی ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے بھارتی فورسز کی اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔مقبوضہ علاقے خصوصا سرینگر میں بھارتی فورسز کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں ۔ فورسز کے اہلکار سرینگر میں باقاعدہ گشت کر رہے ہیں اور راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشیاں لی جارہی ہیں ۔خاص طور پر ڈل جھیل اور اس کے گردواقع علاقوں کی فضائی نگرانی کیلئے ڈرونز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں بھارتی فورسز کا گشت بڑھادیاگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0