مظفرآباد(نیوز ڈیسک )پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ان کے ناقابل تنسیخ حق ,، حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار آج مظفر آباد کے دورے کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
مناظر: 332 | 8 Mar 2024