منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

نہ توکوئی ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل، 9 مئی کے حوالے سے مزید سختی ہونے جارہی: واوڈا

       
مناظر: 555 | 9 Mar 2024  

 

اسلام آباد ((نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کےحوالے سے مزید سختی ہونے جارہی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ نہ توکوئی ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے سخت احتساب ہوگا اور اس کیلئے ترمیم کرنی پڑی تو ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے حوالے سے مزید سختی ہونے جارہی ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ یہ حکومت نہیں چل پائے گی، دو سال بھی مشکل ہیں لیکن اگر سسٹم کے اندر سے کوئی تبدیلی ہوئی تو شاید یہ نظام چل جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کور کمانڈرز کانفرنس نے عزم کا اظہار کیاتھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے عزم کے مطابق 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ اس سلسلے میں مسخ شدہ، ابہام اور غلط معلومات پھیلانے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں بالکل بے سود ہیں جو صرف مذموم سیاسی مفادات کے حصو ل کیلئے منظم مہم کا حصہ ہیں تاکہ 9 مئی کی گھناؤنی سرگرمیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0