ہفتہ‬‮   2   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نعیم خان کی نیشنل فرنٹ پربھی پابندی عائد کردی

       
مناظر: 855 | 13 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی آواز کو دبانے کے لئے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اب کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان کی زیر قیادت جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ” ایکس”پر اعلان کیا کہ مودی حکومت نے آج جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایک تنظیم جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے ) کے تحت پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔بھارتی حکومت نے کہا کہ جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے جو بھارت کی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے پر پہلے ہی جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر، مسلم لیگ، تحریک حریت، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، دختران ملت اور مسلم کانفرنس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0