جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
فورسز اہلکاروں نے کارروائی ضلع میں بھٹہ دوریاں اوراس کے ملحقہ علاقوں میں شروع کی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔