سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی یو نے ضلع پلوامہ میں گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔
ایس آئی یو نے ضلع کے علاقے ترال میں دو مقامات پر گھروں میں گھس کر تلاشیاں لیں۔ایک پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ یہ تلاشیاں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک مقدمے کے سلسلے میں لی جارہی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔
جموں :چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ، ایس آئی یو کے ترال میں گھروں میں چھاپے
مناظر: 380 | 21 Feb 2023