ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کو مفلوک الحال بنانے کی سازش، نامعلوم شرپسندوں نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ دیے

       
مناظر: 431 | 25 Feb 2023  

فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم شرپسندوں نے ضلع اسلام آباد میں سیب کے پانچ سو سے زائد درخت کاٹ دیے ہیں جس سے مقامی باشندوں میں پریشانی پھیل گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے ہرپورہ اروانی میں مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح علاقے کے کچھ لوگ جب ا پنے باغات میں گئے تو وہ ویرانی کا منظر پیش کر رہے تھے کیونکہ ان میں موجود سیب کے درخت کٹے ہوئے پڑے تھے۔
لوگوں نے کہا کہ سیب کے باغات ہی ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہیں۔ انہوں نے حکام سے مجرموں کو تلاش کرنے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0